مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 802
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ : « اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي التَّبَتُّلِ ، وَلَوْ أَذِنَ لَهُ لَاخْتَصَيْنَا » .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا عثمان (بن مظعون) رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے (عورتوں سے کنارہ کشی کر کے) تَبَتُّل اختیار کرنے کی اجازت مانگی، اگر آپ ﷺ انہیں اجازت دے دیتے تو ہم (بھی) خصی ہو جاتے۔“