مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 795
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ : سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ : لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ ، قَالَ يَحْيَى : أَحْسَبُهُ قَالَ : « فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي » وَكَانَ سَعْدٌ جَيِّدَ الرَّمْيِ .
ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا: ”غزوۂ احد کے دن رسول اللہ ﷺ نے میرے لیے اپنے والدین دونوں کو جمع فرمایا۔“ یحییٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے کہا: (آپ ﷺ نے فرمایا:) ”میرے ماں باپ تجھ پر قربان!“ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بہترین تیر انداز تھے۔