❮
❯
حدیث نمبر: 79
حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ - يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدٍ - عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ ، قَالَ : بَيْنَا أَبُو بَكْرٍ فِي عَمَلِهِ فَغَضِبَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، فَاشْتَدَّ غَضَبُهُ عَلَيْهِ جِدًّا ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ قُلْتُ : يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ ، أَضْرِبُ عُنُقَهُ ؟ فَلَمَّا ذَكَرْتُ الْقَتْلَ أَضْرَبَ عَنْ ذَاكَ الْحَدِيثِ أَجْمَعَ ، إِلَى غَيْرِ ذَلِكَ مِنَ النَّحْوِ ، فَلَمَّا تَفَرَّقْنَا أَرْسَلَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرٍ بَعْدَ ذَلِكَ فَقَالَ : يَا أَبَا بَرْزَةَ ، مَا قُلْتَ ؟ قَالَ : وَنَسِيتُ الَّذِي قُلْتُ ، قَالَ : قُلْتُ : وَمَا قُلْتُ ؟ ذَكِّرْنِيهِ ، قَالَ : وَمَا تَذْكُرُ مَا قُلْتَ ؟ قُلْتُ : لَا وَاللهِ ، قَالَ : أَرَأَيْتَ حِينَ رَأَيْتَنِي غَضِبْتُ عَلَى الرَّجُلِ فَقُلْتَ : أَضْرِبُ عُنُقَهُ يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ ، أَمَا تَذْكُرُ ذَاكَ ؟ أَوَكُنْتَ فَاعِلًا ذَلِكَ ؟ قَالَ : نَعَمْ وَاللهِ ، وَالْآنَ إِنْ أَمَرْتَنِي فَعَلْتُ ، فَقَالَ : وَيْحَكَ - أَوْ : وَيْلَكَ - وَاللهِ مَا هِيَ لِأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ

سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنے کسی سرکاری کام میں مصروف تھے کہ اسی دوران وہ مسلمانوں میں سے ایک شخص پر سخت غضبناک ہوئے، جب میں نے ان کے غصے کی شدت دیکھی تو میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ کے خلیفہ! کیا میں اس کی گردن اڑا دوں؟“ جب میں نے قتل کا تذکرہ کیا تو انہوں نے اس بات سے قطعی اعراض برت لیا اور اس جیسی دیگر باتوں کو چھوڑ کر دوسری گفتگو کی طرف متوجہ ہو گئے، پھر جب ہم وہاں سے رخصت ہوئے تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مجھے بلا بھیجا اور دریافت فرمایا: ”اے ابوبرزہ! تم نے کیا کہا تھا؟“ وہ کہتے ہیں کہ میں وہ بات بھول چکا تھا جو میں نے کہی تھی، چنانچہ میں نے عرض کی: ”میں نے کیا کہا تھا؟ ذرا مجھے یاد تو دلائیے؟“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تمہیں یاد نہیں کہ تم نے کیا کہا تھا؟“ میں نے کہا: ”اللہ کی قسم! نہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”بھلا وہ وقت یاد کرو جب تم نے مجھے اس شخص پر غصے کی حالت میں دیکھا تھا تو تم نے کہا تھا کہ اے خلیفہ رسول ﷺ! کیا میں اس کی گردن اڑا دوں؟ کیا تم واقعی ایسا کرنے والے تھے؟“ میں نے عرض کی: ”جی ہاں اللہ کی قسم! اور اگر اب بھی آپ مجھے حکم دیں تو میں ایسا کر گزروں گا“، اس پر انہوں نے فرمایا: ”افسوس تم پر! اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ کے بعد یہ (اختیار و منصب) کسی اور کے لیے نہیں ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه / حدیث: 79
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه النسائي [4077]، وأحمد [1/ 10]، والبزار [94]، وأبو داود [5363]، والبخارى في "تاريخه" [5/ 196]، وابن أبى عاصم في "الديات" [رقم/ 251]، والمزى في التهذيب [16/ 150]، وجماعة، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 74»