مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 785
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَعْدٍ ، « أَنَّهُ نَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَسَبَّحُوا بِهِ ، قَالَ : فَاسْتَتَمَّ قَائِمًا قَالَ : وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ حِينَ انْصَرَفَ ، ثُمَّ قَالَ : أَتَرَوْنِي أَجْلِسُ ؟ إِنَّمَا صَنَعْتُ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَنَعَ » .
ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ (نماز میں) دو رکعتوں کے بعد (بیٹھنے کے بجائے) کھڑے ہو گئے، لوگوں نے سبحان اللہ کہا، مگر وہ پورے کھڑے ہو گئے، اور نماز سے فارغ ہوتے وقت سہو کے دو سجدے کیے، پھر فرمایا: ”کیا تم سمجھتے تھے کہ میں بیٹھ جاؤں گا؟ میں نے تو ویسے ہی کیا جیسے میں نے رسول اللہ ﷺ کو کرتے دیکھا تھا۔“