مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 784
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ أَبِي الْعَبَّاسِ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ قِرْوَاشٍ ، عَنْ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ ذَا الثُّدَيَّةِ قَالَ : شَيْطَانُ رَدْهَةٍ يَحْدُرُهُ رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ يُقَالُ لَهُ : الْأَشْهَبُ - أَوِ ابْنُ الْأَشْهَبِ - عَلَامَةٌ فِي قَوْمٍ ظَلَمَةٍ .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ذو الثُدَیّہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”وہ گڑھے کا شیطان ہے، جسے قبیلہ بجیلہ کا ایک آدمی، جس کا نام اشہب یا ابن اشہب ہے، (گڑھے میں) گرائے گا، وہ ظالم قوم کی ایک نشانی ہے۔“