مسند أبي يعلى الموصلي
حديث سهل بن سعد الساعدي عن النبي صلى الله عليه وسلم— سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، كَانَتْ بَيْنَهُمْ مُنَازَعَةٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِبَعْضِ أَصْحَابِهِ : اذْهَبُوا بِنَا لِنُصْلِحَ بَيْنَهُمْ فَخَرَجَ وَخَرَجَ مَعَهُ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، فَقَامَ بِلَالٌ فَأَذَّنَ ، ثُمَّ دَنَا مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَ : أَلَا أُقِيمُ الصَّلَاةَ فَتُصَلِّيَ بِالنَّاسِ حِينَمَا حُبِسَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : بَلَى ، فَأَقَامَ ، فَتَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ ، فَكَبَّرَ بِالنَّاسِ ، فَطَلَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ ، فَجَعَلَ يَجُولُ عَلَى الصُّفُوفِ جَوْلًا عَامِدًا نَحْوَ الْقِبْلَةِ ، فَلَمَّا رَآهُ الْمُسْلِمُونَ صَفَّقُوا بِأَبِي بَكْرٍ ، فَمَضَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى انْتَهَى إِلَى أَوَّلِ صَفٍّ ، فَلَمَّا أَكْثَرُوا التَّصْفِيقَ الْتَفَتَ أَبُو بَكْرٍ فَإِذَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَرَّ رَاجِعًا ، فَرَدَّهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْقِبْلَةِ ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللهَ ، ثُمَّ كَرَّ كَرَّةً غَيْرَ مُكَذَّبَةٍ حَتَّى وَلِجَ فِي الصَّفِّ ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى بِالنَّاسِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ ، فَقَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَقُلْ : سُبْحَانَ اللهِ ، فَإِنَّ التَّسْبِيحَ لِلرِّجَالِ ، وَإِنَّ التَّصْفِيحَ لِلنِّسَاءِ ، يَعْنِي : التَّصْفِيقَ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَ : مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبُتَ حِينَ أَمَرْتُكَ ؟ قَالَ : مَا كَانَ يَنْبَغِي لِابْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يَؤُمَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ بنو عمرو بن عوف کے درمیان کچھ ناچاقی ہوگئی تھی تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے چند صحابہ سے فرمایا: «اذْهَبُوا بِنَا لِنُصْلِحَ بَيْنَهُمْ» ”ہمارے ساتھ چلو تاکہ ہم ان کے درمیان صلح کروا دیں۔“ چنانچہ آپ ﷺ تشریف لے گئے اور آپ کے ہمراہ آپ کے صحابہ بھی تھے، اسی دوران نماز کا وقت ہو گیا تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر اذان دی، پھر وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے قریب آئے اور عرض کی: کیا میں اقامت نہ کہوں تاکہ آپ لوگوں کو نماز پڑھا دیں جبکہ رسول اللہ ﷺ ابھی تشریف نہیں لائے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں (ضرور)۔“ پس انہوں نے اقامت کہی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور لوگوں کو نماز پڑھانے کے لیے تکبیر تحریمہ کہی، اتنے میں رسول اللہ ﷺ مسجد کے پچھلے حصے سے نمودار ہوئے اور صفوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے قبلہ کی جانب بڑھنے لگے، جب مسلمانوں نے آپ ﷺ کو دیکھا تو انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو متوجہ کرنے کے لیے تالیاں بجائیں، رسول اللہ ﷺ آگے بڑھتے رہے یہاں تک کہ پہلی صف تک پہنچ گئے، جب لوگوں نے بہت زیادہ تالیاں بجائیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ متوجہ ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ تشریف فرما ہیں، پس وہ پیچھے ہٹنے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں اشارے سے قبلہ کی طرف اپنی جگہ رہنے کا حکم دیا، انہوں نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور اللہ کی حمد بیان کی، پھر وہ پیچھے ہٹے یہاں تک کہ صف میں شامل ہو گئے، تب رسول اللہ ﷺ آگے بڑھے اور لوگوں کو نماز پڑھائی، جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف رخِ انور کر کے فرمایا: ”اے لوگو! اگر نماز کے دوران تمہیں کوئی امر پیش آئے تو اسے «سُبْحَانَ اللَّهِ» کہنا چاہیے، کیونکہ سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے اور تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے۔“ پھر آپ ﷺ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت فرمایا: ”جب میں نے تمہیں اپنی جگہ ٹھہرے رہنے کا اشارہ کیا تھا تو تمہیں کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کی: ابوقحافہ کے بیٹے کی یہ شان نہ تھی کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں امامت کرے۔