مسند أبي يعلى الموصلي
حديث سهل بن سعد الساعدي عن النبي صلى الله عليه وسلم— سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ ، يَقُولُ فِي الْقَوْمِ : كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَتِ امْرَأَةٌ ، فَقَالَتْ : إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَهُ ، فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَقَالَ : زَوِّجْنِيهَا ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا ، ثُمَّ قَالَتْ : إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ ، فَقَامَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : زَوِّجْنِيهَا ، ثُمَّ قَامَ الثَّالِثَةَ ، فَقَالَ : هَلْ عِنْدَكَ شَيْءٌ ؟ قَالَ : لَا قَالَ : فَاذْهَبْ فَاطْلُبْ . قَالَ : فَذَهَبَ فَطَلَبَ ، فَقَالَ : مَا وَجَدْتُ شَيْئًا . قَالَ : فَاذْهَبْ فَاطْلُبْ ، وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ . قَالَ : فَذَهَبَ ، ثُمَّ رَجَعَ ، فَقَالَ : لَمْ أَجِدْ شَيْئًا . قَالَ : هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، سُورَةُ كَذَا ، وَسُورَةُ كَذَا ، فَقَالَ : اذْهَبْ فَقَدْ أَنْكَحْتُكَ عَلَى مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں موجود تھا کہ ایک خاتون کھڑی ہوئیں اور عرض گزار ہوئیں کہ انہوں نے اپنی ذات اللہ کے رسول ﷺ کو ہبہ کر دی ہے، لہٰذا آپ اس معاملے میں اپنی رائے (فیصلہ) فرمائیں، اس پر مجمع میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ (اے اللہ کے رسول!) ان کا نکاح مجھ سے کر دیجیے، مگر آپ ﷺ نے اسے کوئی جواب نہ دیا، پھر اس خاتون نے دوبارہ وہی بات کہی کہ انہوں نے اپنا آپ آپ ﷺ کو ہبہ کر دیا ہے، تو وہ شخص پھر کھڑا ہوا اور وہی درخواست کی، جب وہ تیسری بار کھڑا ہوا تو آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس (مہر کے طور پر دینے کے لیے) کوئی چیز ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اور تلاش کرو،“ چنانچہ وہ گیا اور ڈھونڈ کر واپس آیا اور عرض کیا کہ مجھے کچھ نہیں ملا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جاؤ اور دوبارہ تلاش کرو، خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو،“ وہ شخص دوبارہ گیا اور واپس آ کر عرض گزار ہوا کہ مجھے کچھ بھی میسر نہیں آ سکا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہیں قرآنِ کریم کا کچھ حصہ یاد ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، مجھے فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جاؤ، میں نے تمہارے پاس موجود قرآن (کی سورتوں کی تعلیم) کے عوض اس خاتون سے تمہارا نکاح کر دیا۔““