مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 752
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : قَالَ سَعْدٌ : إِنِّي لَأَوَّلُ رَجُلٍ رَمَى بِسَهْمٍ فِي الْمُشْرِكِينَ ، وَمَا جَمَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَوَيْهِ لِأَحَدٍ قَبْلِي ، وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ : ارْمِ يَا سَعْدُ ، فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں پہلا شخص ہوں جس نے مشرکین پر تیر چلایا، اور رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پہلے کسی کے لیے اپنے والدین کو جمع نہیں فرمایا (یعنی فدا ہونے کا کلمہ نہیں کہا)، اور میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”تیر چلاؤ اے سعد! میرے ماں باپ تم پر قربان۔“