مسند أبي يعلى الموصلي
حديث عبد الله بن سلام— عبداللہ بن سلام کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ باب: عبداللہ بن سلام کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7493
حَدِيثُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ
1 - ( 7499 7493 ) - حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ شَغَافٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا فَخْرَ ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ ، وَأَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ ، بِيَدِي لِوَاءُ الْحَمْدِ ، تَحْتِي آدَمُ فَمَنْ دُونَهُ » .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں قیامت کے دن اولادِ آدم کا سردار ہوں گا اور یہ بات میں بطورِ فخر نہیں کہہ رہا، اور میں ہی وہ پہلا شخص ہوں گا جس سے زمین (قبر) سب سے پہلے شق ہوگی، اور میں ہی پہلا شفاعت کرنے والا ہوں گا اور وہ پہلا شخص ہوں گا جس کی شفاعت قبول کی جائے گی، حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا، اور سیدنا آدم علیہ السلام اور ان کے علاوہ دیگر تمام لوگ میرے ہی جھنڈے کے نیچے ہوں گے۔“