مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7477
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، يَذْكُرُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ إِضْحِيَانَ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ ، فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ وَإِلَى الْقَمَرِ ، فَهُوَ كَانَ فِي عَيْنِي أَزْيَنَ مِنَ الْقَمَرِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے ایک مرتبہ چاندنی رات میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی، آپ ﷺ اس وقت سرخ رنگ کا جوڑا زیبِ تن فرمائے ہوئے تھے، تو میں کبھی آپ ﷺ کے رخِ انور کو دیکھتا اور کبھی چاند کی طرف نظر ڈالتا، پس آپ ﷺ میری نگاہ میں اس چاند سے بھی کہیں زیادہ حسین و جمیل تھے۔“