مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7449
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : جَالَسْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْثَرَ مِنْ مِائَةِ مَرَّةٍ ، وَكَانَ أَصْحَابُهُ يَتَنَاشَدُونَ الشِّعْرَ ، وَيَتَذَاكَرُونَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ ، فَرُبَّمَا تَبَسَّمَ مَعَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم ﷺ کی مجلسِ اقدس میں سو سے زائد مرتبہ شریک رہا ہوں، (عموماً) آپ ﷺ کے صحابہ (رضی اللہ عنہم) ایک دوسرے کو اشعار سناتے اور زمانۂ جاہلیت کے احوال و واقعات کا تذکرہ کیا کرتے تھے، تو بسا اوقات آپ ﷺ بھی ان کی ان باتوں پر تبسم فرمایا کرتے تھے۔“