مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7448
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : مَاتَتْ نَاقَةٌ لِأُنَاسٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ أَوْ غَيْرِهِمْ مِنَ الْحَيِّ ، وَكَانُوا أَهْلَ بَيْتٍ مُحْتَاجِينَ ، فَسَأَلُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَكْلِهَا فَرَخَّصَ لَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَكْلِهَا فَكَفَتْهُمْ شِتْوَتَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو سلیم یا اس بستی کے کسی دوسرے لوگوں کی ایک اونٹنی مر گئی، اور وہ ایک حاجت مند گھرانے کے لوگ تھے، چنانچہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسے کھانے کے متعلق دریافت کیا تو ”نبی کریم ﷺ نے انہیں اسے کھانے کی رخصت عطا فرما دی، پس وہ ان کی پوری سردیوں کی ضرورت کے لیے کافی ہو گئی۔“