مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : رَأَيْتُ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ حِينَ جِيءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاسِرًا ، مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ ، فَشَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ أَنَّهُ قَدْ زَنَى ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « فَلَعَلَّكَ ؟ » قَالَ : لَا ، وَاللهِ إِنَّهُ قَدْ زَنَى الْأَخِرُ قَالَ : فَرَجَمَهُ ، ثُمَّ خَطَبَ ، فَقَالَ : أَلَا كُلَّمَا نَفَرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ خَلَفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ ، يَمْنَحُ إِحْدَاهُنَّ الْكُثْبَةَ ، أَمَا إِنْ أَمْكَنَنِي اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ أَحَدٍ مِنْهُمْ لَأُنَكِّلَنَّهُ عَنْهُنَّ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب انہیں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں لایا گیا، اس وقت وہ ننگے سر تھے اور ان کے جسم پر چادر نہیں تھی، پھر انہوں نے اپنے خلاف چار مرتبہ یہ اعتراف و گواہی دی کہ انہوں نے یقیناً زنا کیا ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: «فَلَعَلَّكَ؟» ”شاید تم نے محض بوس و کنار کیا ہو گا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں اللہ کی قسم! اس بدبخت نے یقیناً زنا ہی کیا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے انہیں رجم کروا دیا، اس کے بعد آپ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا: ”خبردار! جب بھی کچھ لوگ اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں تو ان کے پیچھے رہ جانے والوں میں سے کوئی شخص بکرے کی طرح منمنانے (شہوت آلود آوازیں نکالنے) لگتا ہے اور ان (پیچھے رہ جانے والی خواتین) میں سے کسی کو تھوڑا سا دودھ دے کر بہلاتا ہے، سن لو! اگر اللہ عزوجل نے مجھے ان میں سے کسی پر قدرت عطا فرمائی تو میں اسے ان عورتوں کے معاملے میں دوسروں کے لیے عبرت بنا دوں گا“۔