مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جبير بن مطعم، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جبیر بن مطعم کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جبیر بن مطعم کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7407
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَمِعْتُ بَعْضَ إِخْوَتِي يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي فِدَاءِ الْمُشْرِكِينَ، وَمَا أَسْلَمَ يَوْمَئِذٍ، قَالَ: فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ وَهُوَ يَقْرَأُ فِيهَا بِالطُّورِ كَأَنَّمَا صُدِعَ قَلْبِي حِينَ سَمِعْتُ الْقُرْآنَ "ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں مشرکین کے فدیے کے معاملے میں حاضر ہوئے اور ان دنوں وہ ابھی اسلام نہیں لائے تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں آپ ﷺ کے پاس پہنچا تو آپ ﷺ مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے اور اس میں سورہ ﴿الطور﴾ کی تلاوت فرما رہے تھے، پس جب میں نے قرآن سنا تو (اس کی ہیبت و تاثیر سے) گویا میرا دل شق ہو کر رہ گیا۔“