❮
❯
حدیث نمبر: 7389
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفُضَيْلِ الرَّاسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ ثَوْرٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّكَ إِذَا اتَّبَعْتَ عَوْرَاتِ النَّاسِ أَفْسَدْتَهُمْ ، أَوْ كِدْتَ أَنْ تُفْسِدَهُمْ . قَالَ : يَقُولُ أَبُو الدَّرْدَاءِ : كَلِمَةٌ سَمِعَهَا مُعَاوِيَةُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « نَفَعَهُ اللهُ بِهَا » .
ترجمہ

سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک اگر تم لوگوں کے عیوب اور ان کی پوشیدہ باتوں کی ٹوہ میں لگ جاؤ گے تو تم انہیں بگاڑ دو گے، یا قریب ہے کہ تم انہیں فساد میں مبتلا کر دو۔“ راشد بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے اس کلمے کے متعلق فرمایا کہ یہ وہ فرمان ہے جسے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے خود سنا تھا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کے ذریعے نفع عطا فرمایا۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه / حدیث: 7389
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4888، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5760، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1642، وأخرجه شرح السنة برقم: 3527، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7352»