مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ : لَمَّا غَزَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَزْوَةَ تَبُوكَ ، خَلَّفَ عَلِيًّا بِالْمَدِينَةِ ، فَقَالَ النَّاسُ : مَلَّهُ وَكَرِهَ صُحْبَتَهُ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا فَخَرَجَ حَتَّى لَحِقَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : « يَا رَسُولَ اللهِ ، خَلَّفْتَنِي بِالْمَدِينَةِ مَعَ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ وَالذَّرَارِيِّ ، حَتَّى قَالَ النَّاسُ : مَلَّهُ وَكَرِهَ صُحْبَتَهُ ؟ فَقَالَ : يَا عَلِيُّ ، إِنَّمَا خَلَّفْتُكَ عَلَى أَهْلِي ، أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى ، غَيْرَ أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي ؟ » .
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ غزوۂ تبوک کے لیے نکلے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مدینہ میں پیچھے چھوڑ گئے، لوگوں نے کہا: ”آپ ﷺ ان سے اکتا گئے ہیں اور ان کا ساتھ ناپسند کیا ہے۔“ یہ بات سیدنا علی رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو وہ نکلے یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ سے جا ملے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے مجھے مدینہ میں عورتوں، بچوں اور اہل و عیال کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا، یہاں تک کہ لوگ کہنے لگے کہ آپ مجھ سے اکتا گئے ہیں اور میرا ساتھ ناپسند کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے علی! میں نے تمہیں اپنے گھر والوں پر (نگران بنا کر) پیچھے چھوڑا ہے، کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تمہیں مجھ سے وہی نسبت ہو جو ہارون علیہ السلام کو موسیٰ علیہ السلام سے تھی، سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“