مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 737
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا بُكَيْرُ بْنُ مِسْمَارٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ أَبَاهُ سَعْدًا كَانَ فِي إِبِلٍ لَهُ وَغَنَمٍ ، فَجَاءَهُ ابْنُهُ عُمَرُ ، فَلَمَّا رَآهُ قَالَ : أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ هَذَا الرَّاكِبِ ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَيْهِ قَالَ : أَرَضِيتَ أَنْ تَكُونَ أَعْرَابِيًّا فِي إِبِلِكَ وَغَنَمِكَ ، وَالنَّاسُ بِالْمَدِينَةِ يَتَنَازَعُونَ الْمُلْكَ ؟ قَالَ : فَضَرَبَ صَدْرَهُ بِيَدِهِ ، وَقَالَ : يَا بُنَيَّ اسْكُتْ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْعَبْدَ التَّقِيَّ الْغَنِيَّ الْخَفِيَّ .
ترجمہ
عامر بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اپنے اونٹوں اور بکریوں میں تھے کہ ان کا بیٹا عمر ان کے پاس آیا، جب انہوں نے اسے دیکھا تو فرمایا: ”میں اس سوار کے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ جب وہ ان کے پاس پہنچا تو کہنے لگا: ”کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ اپنے اونٹوں اور بکریوں میں دیہاتی بن کر رہیں جبکہ لوگ مدینہ میں حکومت کے لیے جھگڑ رہے ہیں؟“ تو انہوں نے اس کے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ”بیٹا! خاموش رہو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: بے شک اللہ تعالیٰ اس بندے سے محبت کرتا ہے جو متقی، (دل کا) غنی اور گمنام ہو۔“