مسند أبي يعلى الموصلي
حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه— معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7374
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَبُو الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، عَنْ كَيْسَانَ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ قَالَ : خَطَبَنَا مُعَاوِيَةُ ، فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ سَبْعٍ ، وَأَنَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُنَّ ، أَلَا إِنَّ مِنْهُنَّ : النَّوْحَ ، وَالْغِنَاءَ ، وَالتَّصَاوِيرَ ، وَالشِّعْرَ ، وَالذَّهَبَ ، وَجُلُودَ السِّبَاعِ ، وَالتَّبَرُّجَ ، وَالْحَرِيرَ .
ترجمہ
کیسان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے سات چیزوں سے منع فرمایا ہے اور میں بھی تمہیں ان سے روکتا ہوں، خبردار! ان میں سے (یہ چیزیں) ہیں: نوحہ کرنا، گانا بجانا، تصویر سازی، (بیہودہ) شاعری، سونا، درندوں کی کھالیں، (عورتوں کا نامحرموں کے سامنے) بناؤ سنگھار ظاہر کرنا اور ریشم کا استعمال۔“