مسند أبي يعلى الموصلي
حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه— معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7360
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ : سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ ، يَقُولُ : خَطَبَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ ، فَقَالَ : إِنَّكُمْ لَتُصَلُّونَ صَلَاةً مَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّيهَا ، وَلَقَدْ كَانَ يَنْهَى عَنْهَا ، يَعْنِي : الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ .
ترجمہ
حمران بن ابان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”یقیناً تم لوگ ایسی نماز ادا کرتے ہو جو رسول اللہ ﷺ ادا نہیں فرمایا کرتے تھے، بلکہ آپ ﷺ تو اس سے منع فرمایا کرتے تھے“، اس سے مراد عصر کے بعد کی دو رکعتیں ہیں۔