❮
❯
حدیث نمبر: 7346
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ : قُتِلَ عَمَّارٌ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ ، فَدَخَلَ عَمْرٌو عَلَى مُعَاوِيَةَ ، فَقَالَ : قُتِلَ عَمَّارٌ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : قُتِلَ عَمَّارٌ ، فَمَاذَا ؟ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ » ، قَالَ : دُحِضْتَ فِي بَوْلِكَ ! أَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ .
ترجمہ

محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے ہیں، حالانکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا: «تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ» ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، پھر سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور کہا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے ہیں، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”عمار قتل ہوئے ہیں تو کیا ہوا؟“ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ» ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، اس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے) کہا: ”تم اپنی ہی لغزش میں مبتلا ہو، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے قتل کیا ہے (جو انہیں جنگ میں لے کر آئے)۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه / حدیث: 7346
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 7175]»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17324، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2710، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6900، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7308»