مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه— عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7345
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ! أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ ؟ قَالَ : عَائِشَةُ قَالَ : مِنَ الرِّجَالِ ؟ قَالَ : « أَبُو بَكْرٍ » قَالَ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : ثُمَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ ”اے اللہ کے رسول ﷺ! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ کون محبوب ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا)“، عرض کیا گیا کہ ”اور مردوں میں سے (کون سب سے زیادہ محبوب ہے)؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر (رضی اللہ عنہ)“، پھر پوچھا گیا کہ ”ان کے بعد کون؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح (رضی اللہ عنہ)“۔