مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7332
وَعَنْ أَبِيهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِنَّ فِي الْجَنَّةِ خَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ مُجَوَّفَةٍ ، عَرْضُهَا سِتُّونَ مِيلًا ، فِي كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ لَا يَرَاهُمُ الْآخَرُونَ ، يَطُوفُ عَلَيْهِمُ الْمُؤْمِنُ » .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً جنت میں ایک ہی کھوکھلے موتی کا بنا ہوا ایک ایسا خیمہ ہوگا جس کی وسعت ساٹھ میل ہوگی، اس کے ہر گوشے میں جنتی کے اہل و عیال ہوں گے جنہیں دوسرے (گوشوں والے) نہیں دیکھ پائیں گے اور مومن ان کے پاس چکر لگائے گا۔“