مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7305
وَعَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُوَ أَشَدُّ تَفَلُّتًا مِنَ الْإِبِلِ مِنْ عُقُلِهَا » .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کریم کی تلاوت کا مسلسل اہتمام رکھو اور اسے دہراتے رہا کرو، کیونکہ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، یہ (قرآن) حافظے سے نکل جانے میں ان اونٹوں سے بھی زیادہ تیز ہے جو اپنی رسیوں سے چھوٹ کر بھاگ نکلتے ہوں۔“