مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7294
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « إِنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ أَجْرًا فِي الصَّلَاةِ أَبْعَدُهُمْ إِلَيْهِ مَمْشًى فَأَبْعَدُهُمْ ، وَالَّذِي يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الْإِمَامِ فِي جَمَاعَةٍ ، أَعْظَمُ أَجْرًا مِنَ الَّذِي يُصَلِّيهَا ثُمَّ يَنَامُ » .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک نماز میں اجر کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے عظیم وہ ہے جس کا (مسجد کی طرف) پیدل چل کر آنا سب سے زیادہ مسافت سے ہو، پھر جو اس کے بعد سب سے زیادہ دور سے آئے، اور وہ شخص جو نماز کا انتظار کرتا ہے یہاں تک کہ اسے امام کے ساتھ باجماعت ادا کرے، اس شخص سے اجر میں کہیں زیادہ بڑھ کر ہے جو (وقت سے پہلے تنہا) نماز پڑھ کر سو جاتا ہے۔“