مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَائِشَةَ مَرَّا بِأَبِي مُوسَى وَهُوَ يَقْرَأُ فِي بَيْتِهِ ، فَقَامَا يَسْتَمِعَانِ لِقِرَاءَتِهِ ، ثُمَّ إِنَّهُمَا مَضَيَا ، فَلَمَّا أَصْبَحَ ، لَقِيَ أَبَا مُوسَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا أَبَا مُوسَى ، مَرَرْتُ بِكَ الْبَارِحَةَ وَمَعِي عَائِشَةُ ، وَأَنْتَ تَقْرَأُ فِي بَيْتِكَ ، فَقُمْنَا ، فَاسْتَمَعْنَا ، فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى : أَمَا إِنِّي يَا رَسُولَ اللهِ ! لَوْ عَلِمْتُ لَحَبَّرْتُ لَكَ تَحْبِيرًا .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اپنے گھر میں تلاوت کر رہے تھے، تو وہ دونوں کھڑے ہو کر ان کی قرات سننے لگے، پھر وہ دونوں وہاں سے تشریف لے گئے، جب صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ کی سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابو موسیٰ! گزشتہ رات میں تمہارے پاس سے گزرا اور میرے ساتھ عائشہ (رضی اللہ عنہا) تھیں، جبکہ تم اپنے گھر میں تلاوت کر رہے تھے، تو ہم کھڑے ہو گئے اور تمہاری قرات کو غور سے سنا۔“ اس پر سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آگاہ رہیے کہ اگر مجھے علم ہوتا (کہ آپ سماعت فرما رہے ہیں) تو میں آپ کی خاطر اپنی آواز کو خوب نکھار کر اور سنوار کر تلاوت کرتا۔“