مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ حَضْرَمَوْتَ فِي أَرْضٍ ، فَقَالَ لِلْمُدَّعَى عَلَيْهِ : « احْلِفْ » ، فَقَالَ الْمُدَّعِي : يَا رَسُولَ اللهِ ! مَا لِي إِلَّا يَمِينُهُ ؟ إِذًا يَذْهَبُ بِأَرْضِي ، فَقَالَ : « إِنِ اقْتَطَعَهَا بِيَمِينِهِ ، كَانَ مِمَّنْ لَا يُكَلِّمُهُ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِ ، وَلَا يُزَكِّيهِ ، وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ » قَالَ : فَتَوَرَّعَ الْآخَرُ ، فَرَدَّهَا عَلَيْهِ .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرموت کے دو آدمی ایک زمین کے تنازع میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے، آپ ﷺ نے مدعا علیہ (جس پر دعویٰ کیا گیا تھا) سے فرمایا: ”تم قسم اٹھاؤ“، تو مدعی (دعویٰ کرنے والے) نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میرے حق میں اس کی قسم کے سوا کچھ نہیں؟ اس صورت میں تو یہ میری زمین ہتھیا لے گا، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس نے (جھوٹی) قسم کے ذریعے زمین کا وہ ٹکڑا کاٹ لیا تو وہ ان لوگوں میں سے ہوگا جن سے اللہ عزوجل کلام نہیں فرمائے گا، نہ ان کی طرف (نظرِ رحمت سے) دیکھے گا اور نہ ہی انہیں پاک کرے گا، بلکہ اس کے لیے دردناک عذاب ہوگا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ (یہ وعید سن کر) دوسرے شخص نے تقویٰ اختیار کیا اور وہ زمین اسے واپس لوٹا دی۔