مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7266
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : يَا بُنَيَّ لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِيِّنَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصَابَتْنَا السَّمَاءُ لَحَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! کاش تم ہمیں اس وقت دیکھتے جب ہم نبی ﷺ کے ہمراہ ہوتے تھے اور ہم پر بارش برستی (جس سے ہمارے اونی لباس بھیگ جاتے)، تو تم یقیناً یہی گمان کرتے کہ ہمارے بدن اور لباس سے آنے والی بو بھیڑ کی بو کی طرح ہے۔“