مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7259
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : تَحَيَّنْتُ فِطْرَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ بِنَبِيذِ جَرٍّ ، فَلَمَّا أَدْنَاهُ إِلَى فِيهِ إِذَا هُوَ يَنِشُّ ، فَقَالَ : « اضْرِبْ بِهَذَا الْحَائِطَ ، فَإِنَّ هَذَا شَرَابُ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِاللهِ ، وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے روزہ افطار کرنے کے وقت کا انتظار کیا اور آپ ﷺ کی خدمت میں مٹی کے ایک برتن میں نبیذ لے کر حاضر ہوا، لیکن جب آپ ﷺ نے اسے اپنے دہنِ مبارک کے قریب کیا تو وہ (تخمیر کی وجہ سے) جوش مار کر آواز پیدا کر رہا تھا، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے دیوار پر دے مارو، کیونکہ یہ اس شخص کا مشروب ہے جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان نہیں رکھتا۔““