مسند أبي يعلى الموصلي
حديث عامر بن ربيعة— عامر بن ربیعہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ باب: عامر بن ربیعہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7196
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، أَخْبَرَنَا نَضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يَذْكُرُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « مَا مِنْ عَبْدٍ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً ، إِلَّا صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ مَا صَلَّى عَلَيَّ ، فَلْيُقِلَّ عَبْدٌ مِنْ ذَلِكَ أَوْ لِيُكْثِرْ » .
ترجمہ
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «مَا مِنْ عَبْدٍ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً إِلَّا صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ مَا صَلَّى عَلَيَّ، فَلْيُقِلَّ عَبْدٌ مِنْ ذَلِكَ ، أَوْ لِيُكْثِرْ» ”جو بندہ بھی مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو فرشتے اس وقت تک اس کے لیے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مجھ پر درود بھیجنے میں مشغول رہتا ہے، اب یہ بندے کے اپنے اختیار میں ہے کہ وہ اس عمل میں کمی کرے یا اسے کثرت سے بجا لائے۔“