مسند أبي يعلى الموصلي
حديث خالد بن الوليد— خالد بن الولید کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ باب: خالد بن الولید کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7186
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ قَالَ: نَزَلَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْحِيرَةَ عَلَى أَمْرِ بَنِي الْمَرَازِبَةِ، فَقَالُوا لَهُ: احْذَرِ السُّمَّ، لَا يَسْقِيكَهُ الْأَعَاجِمُ، فَقَالَ: «ائْتُونِي بِهِ»، فَأُتِيَ بِهِ، فَأَخَذَهُ بِيَدِهِ ، ثُمَّ اقْتَحَمَهُ، وَقَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ»، فَلَمْ يَضُرَّهُ شَيْئًاترجمہ
ابو السفر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ مقامِ حیرہ میں مرزبانوں کے ہاں فروکش ہوئے تو انہوں نے آپ سے عرض کیا کہ آپ زہر سے چوکنا رہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ عجمی آپ کو اسے پلا دیں، تو آپ نے فرمایا: ”وہ زہر میرے پاس لاؤ“، چنانچہ وہ زہر لایا گیا، آپ نے اسے اپنے ہاتھ میں پکڑا اور پھر «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام سے“ پڑھ کر اسے نگل لیا، پس اس زہر نے آپ کو مطلقاً کوئی نقصان نہ پہنچایا۔