مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : كَانَ سَعْدٌ ، يُعَلِّمُنَا خَمْسًا يَذْكُرُهُنَّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ .
قَالَ شُعْبَةُ : فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَيْرٍ ، عَنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا ، فَقَالَ : الدَّجَّالُ .
مصعب بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ہمیں پانچ باتیں سکھاتے تھے جنہیں وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ» ”اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ چاہتا ہوں، بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ نکمی عمر کی طرف لوٹا دیا جاؤں، دنیا کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے (عبدالملک) بن عمیر رحمہ اللہ سے دنیا کے فتنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ”(اس سے مراد) دجال ہے۔“