مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أم حبيبة بنت أبي سفيان أم المؤمنين— ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ باب: ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا دَرَّاجٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ نَاسًا مِنَ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْلَمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ! إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ ؟ قَالَ : الْغُبَيْرَاءُ ؟ قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ : لَا تَطْعَمُوهُ ، ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمَيْنِ ذَكَرُوهَا لَهُ أَيْضًا . قَالَ : الْغُبَيْرَاءُ ؟ قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ : فَلَا تَطْعَمُوهُ ، ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ ، فَقَالَ : الْغُبَيْرَاءُ ؟ قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ : فَلَا تَطْعَمُوهُ ، قَالُوا : فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهَا قَالَ : مَنْ لَمْ يَتْرُكْهَا فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ .
سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ یمن کے کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے انہیں نماز، سنتوں اور فرائض کے احکام سکھائے، ان لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم گندم اور جو سے ایک مشروب تیار کرتے ہیں، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا وہ غبیرا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے ہرگز نوش نہ کرو“، پھر دو دن گزرنے کے بعد انہوں نے دوبارہ آپ ﷺ کے سامنے اس کا تذکرہ کیا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا وہ غبیرا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے استعمال نہ کرو“، پھر جب وہ لوگ واپسی کے لیے رخصت ہونے لگے تو انہوں نے دوبارہ اس کے بارے میں سوال کیا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا وہ غبیرا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے استعمال نہ کرو“، انہوں نے عرض کی کہ وہ لوگ تو اسے نہیں چھوڑیں گے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اسے نہ چھوڑے اس کی گردن مار دو“۔