مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أم عمارة بنت كعب، عن النبي صلى الله عليه وسلم— ام عمارہ بنت کعب کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام عمارہ بنت کعب کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 7148
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ مَوْلَاةً لَنَا يُقَالُ لَهَا: لَيْلَى تُحَدِّثُ، عَنْ أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا، فَدَعَتْ لَهُ بِطَعَامٍ، قَالَ: «تَعَالَيْ ، فَكُلِي»، فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ، فَقَالَ: «إِنَّ الصَّائِمَ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ»ترجمہ
سیدہ ام عمارہ بنت کعب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے ہاں تشریف لائے تو انہوں نے آپ ﷺ کی خدمت میں کھانا پیش کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم بھی آؤ اور کھاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا کہ میں روزے سے ہوں، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک روزے دار کے پاس جب کھانا کھایا جاتا ہے تو فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعائیں کرتے ہیں۔“