مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى رَهْطًا ، وَسَعْدٌ جَالِسٌ فِيهِمْ ، قَالَ سَعْدٌ : فَتَرَكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ لَمْ يُعْطِهِ وَهُوَ أَعْجَبُهُمْ إِلَيَّ . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا لَكَ عَنْ فُلَانٍ ، فَوَاللهِ إِنِّي لَأَرَاهُ مُؤْمِنًا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَوْ مُسْلِمًا » ، قَالَ : فَسَكَتُّ قَلِيلًا . ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَعْلَمُ مِنْهُ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا لَكَ عَنْ فُلَانٍ ، فَوَاللهِ إِنِّي لَأَرَاهُ مُؤْمِنًا ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَوْ مُسْلِمًا » . قَالَ : فَسَكَتُّ قَلِيلًا . ثُمَّ غَلَبَنِي مَا عَلِمْتُ مِنْهُ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا لَكَ عَنْ فُلَانٍ ، فَوَاللهِ إِنِّي لَأَرَاهُ مُؤْمِنًا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَوْ مُسْلِمًا ، إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ ؛ خَشْيَةَ أَنْ يُكَبَّ فِي النَّارِ عَلَى وَجْهِهِ » .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کچھ لوگوں کو (مال) عطا فرمایا اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بھی ان میں بیٹھے تھے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسے شخص کو چھوڑ دیا جو مجھے ان سب سے زیادہ پسند تھا، تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں کو کیوں چھوڑ دیا؟ اللہ کی قسم! میں تو اسے مومن سمجھتا ہوں۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یا مسلمان (سمجھتے ہو)۔“ میں تھوڑی دیر خاموش رہا، پھر اس کے بارے میں جو کچھ میں جانتا تھا وہ مجھ پر غالب آ گیا تو میں نے پھر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں کو کیوں چھوڑ دیا؟ اللہ کی قسم! میں تو اسے مومن سمجھتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یا مسلمان۔“ میں پھر تھوڑی دیر خاموش رہا، پھر اس کے بارے میں اپنی معلومات مجھ پر غالب آ گئیں تو میں نے (تیسری بار) عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں کو کیوں چھوڑ دیا؟ اللہ کی قسم! میں تو اسے مومن سمجھتا ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یا مسلمان۔ میں ایک آدمی کو دیتا ہوں حالانکہ دوسرا مجھے اس سے زیادہ محبوب ہوتا ہے، اس اندیشے سے کہ کہیں وہ (ایمان کی کمزوری کے باعث) منہ کے بل جہنم میں نہ ڈال دیا جائے۔“