مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أم حبيبة بنت أبي سفيان أم المؤمنين— ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ باب: ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَنَافِعٌ أَنَّ عَمْرَو بْنَ نَافِعٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حَدَّثَهُمَا أَنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ الْمَصَاحِفَ فِي عَهْدِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « فَاسْتَكْتَبَتْنِي حَفْصَةُ مُصْحَفًا ، وَقَالَتْ لِي : إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الْآيَةَ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ ، فَلَا تَكْتُبْهَا حَتَّى تَأْتِيَنِي بِهَا ، فَأُمْلِيَهَا عَلَيْكَ كَمَا حَفِظْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَلَمَّا بَلَغْتُهَا جِئْتُهَا بِالْوَرَقَةِ الَّتِي أَكْتُبُهَا ، فَقَالَتِ : اكْتُبْ : ( حَافَظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلهِ قَانِتِينَ ) » .
عمرو بن نافع (رحمہ اللہ) سے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺ کی ازواجِ مطہرات کے عہدِ مبارک میں قرآنِ کریم کے نسخے لکھا کرتے تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ حفصہ (رضی اللہ عنہا) نے مجھ سے ایک مصحف (قرآن کا نسخہ) لکھوایا اور مجھ سے فرمایا: ”جب تم سورہ بقرہ کی اس آیت پر پہنچو تو اسے اس وقت تک نہ لکھنا جب تک تم میرے پاس نہ آ جاؤ تاکہ میں تمہیں وہ آیت اسی طرح املا کرواؤں جیسے میں نے رسول اللہ ﷺ سے اسے یاد کیا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ جب میں اس مقام پر پہنچا تو وہ کاغذ لے کر ان کی خدمت میں حاضر ہوا جس پر میں لکھ رہا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”لکھو: «حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ» ”تم تمام نمازوں کی اور بالخصوص درمیان والی نماز اور عصر کی نماز کی حفاظت کرو اور اللہ کے حضور سراپا نیاز بن کر کھڑے رہا کرو“۔“