مسند أبي يعلى الموصلي
تابع حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— میمونہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: میمونہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ بِمِنًى يَقُولُ: حَفِظْتُهُ مِنْ فِي الزُّهْرِيِّ يُحَدِّثُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم مَرَّ بِشَاةٍ لِمَوْلَاةٍ لَهَا أُعْطِيَتْهَا مِنَ الصَّدَقَةِ، فَقَالَ: «أَلَا أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ وَانْتَفَعُوا بِهِ»، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هِيَ مَيْتَةٌ، قَالَ: «إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا»، قَالَ أَبُو يَعْقُوبَ: وَبَرَعَ سُفْيَانُ بِهَذِهِ الْآيَةِ: {قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ} [الأنعام: 145]، قَالَ سُفْيَانُ: فَلَوْ لَمْ يَكُنْ إِلَّا هَذِهِ الْآيَةُ اسْتَدْلَلْتُ بِهَا عَلَى فَاسِدِ الْأَكْلِسیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا گزر ایک ایسی بکری کے پاس سے ہوا جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک آزاد کردہ لونڈی کی تھی اور اسے وہ صدقے میں ملی تھی، تو آپ ﷺ نے (اسے مردہ دیکھ کر) ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے اس کی کھال کیوں نہ اتار لی کہ اسے دباغت دے کر اس سے فائدہ اٹھاتے؟“ صحابہ کرام نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! وہ تو مردار ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حقیقت میں تو صرف اس کا کھانا حرام کیا گیا ہے۔“ ابویعقوب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سفیان رحمہ اللہ نے اس مسئلے میں اس آیتِ مبارکہ ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ﴾ ”آپ فرما دیں کہ جو وحی میری طرف کی گئی ہے اس میں مَیں کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتا جسے وہ کھائے“ سے بڑا بصیرت افروز استدلال کیا، سفیان رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر (اس باب میں) صرف یہی ایک آیت ہوتی تو مَیں اسی سے مردار کے کھانے کے فاسد اور ناجائز ہونے پر استدلال کرتا۔