مسند أبي يعلى الموصلي
تابع حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— میمونہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: میمونہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 7099
حَدَّثَنَا الزِّمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، مَوْلَى مَيْمُونَةَ، عَنْ مَيْمُونَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: " إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنِ اتَّقَى فِيهَا وَأَصْلَحَ، وَإِلَّا فَهُوَ كَالْآكِلِ فِيهَا وَلَا يَشْبَعُ، فَبَعُدَ النَّاسُ كَبُعْدِ الْكَوْكَبَيْنِ: أَحَدُهُمَا يَطْلُعُ مِنَ الْمَشْرِقِ ، وَالْآخَرُ يَغِيبُ بِالْمَغْرِبِ "ترجمہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک دنیا شیریں اور سرسبز و شاداب ہے، پس جس نے اس میں تقویٰ اختیار کیا اور (اپنے احوال کی) اصلاح کی (وہ کامیاب رہا)، وگرنہ وہ اس شخص کی مانند ہے جو کھاتا تو ہے مگر سیر نہیں ہوتا؛ (اعمال و درجات کے اعتبار سے) لوگوں کے درمیان اس قدر دوری ہوگی جیسے دو ستاروں کے مابین بعد ہوتا ہے کہ ان میں سے ایک مشرق سے طلوع ہو رہا ہو اور دوسرا مغرب میں غروب ہو رہا ہو۔“