❮
❯
حدیث نمبر: 7088
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَفْتِنَا فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، قَالَ : هُوَ أَرْضُ الْمَحْشَرِ وَأَرْضُ الْمَنْشَرِ ، ائْتُوهُ فَصَلُّوا فِيهِ ، فَإِنَّ صَلَاةً فِيهِ كَأَلْفِ صَلَاةٍ ، قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَتَحَمَّلَ إِلَيْهِ ؟ قَالَ : مَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَأْتِيَهُ فَلْيُهْدِ إِلَيْهِ زَيْتًا يُسْرَجُ فِيهِ ، فَإِنَّ مَنْ أَهْدَى إِلَيْهِ زَيْتًا كَانَ كَمَنْ قَدْ أَتَاهُ .
ترجمہ

سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمیں بیت المقدس کے بارے میں (اس کی فضیلت) بتائیے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ حشر اور نشر (میدانِ محشر اور لوگوں کے جی اٹھنے) کی سرزمین ہے، وہاں جایا کرو اور اس میں نماز ادا کیا کرو، کیونکہ اس میں ایک نماز ادا کرنا (عام جگہوں کی) ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے“، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! جو وہاں تک سفر کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو (وہ کیا کرے)؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو وہاں جانے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ وہاں (چراغ) روشن کرنے کے لیے تیل کا ہدیہ بھیجے، کیونکہ جس نے وہاں کے لیے تیل کا ہدیہ بھیجا وہ اس شخص کی طرح ہے جو خود وہاں حاضر ہوا“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 7088
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1407، وأخرجه مسند أحمد برقم: 27079، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5266، 5267، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7052»