مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جويرية بنت الحارث— جویریہ بنت الحارث کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ باب: جویریہ بنت الحارث کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7064
حَدِيثُ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْعَتَكِيِّ ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا وَهِيَ صَائِمَةٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَقَالَ لَهَا : أَصُمْتِ أَمْسِ ؟ قَالَتْ : لَا ، قَالَ : أَفَتَصُومِينَ غَدًا ؟ قَالَتْ : لَا ، قَالَ : فَأَفْطِرِي .
ترجمہ
سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ان کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ جمعہ کے دن روزے سے تھیں، تو آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟“ انہوں نے عرض کی: نہیں، آپ ﷺ نے پھر دریافت فرمایا: ”کیا تم کل روزہ رکھنے کا ارادہ رکھتی ہو؟“ انہوں نے عرض کی: نہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر اپنا روزہ افطار کر لو۔“