مسند أبي يعلى الموصلي
حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها— حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا باب: حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7057
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّمَا بِيَدِي قِطْعَةُ إِسْتَبْرَقٍ ، وَلَا أُشِيرُ بِهَا إِلَى مَكَانٍ مِنَ الْجَنَّةِ إِلَّا طَارَتْ بِي إِلَيْهِ ، قَالَ : فَقَصَّتْهَا حَفْصَةُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ أَخَاكِ رَجُلٌ صَالِحٌ ، أَوْ إِنَّ عَبْدَ اللهِ رَجُلٌ صَالِحٌ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا گویا میرے ہاتھ میں ریشم (استبرق) کا ایک ٹکڑا ہے، اور میں جنت کے جس مقام کی طرف بھی اس کے ذریعے اشارہ کرتا ہوں، وہ مجھے اڑا کر وہیں لے جاتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے یہ خواب نبی کریم ﷺ کے سامنے بیان کیا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلا شبہ تمہارا بھائی ایک صالح انسان ہے“ یا فرمایا: ”بے شک عبد اللہ ایک نیک بخت مرد ہے۔“