مسند أبي يعلى الموصلي
حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها— حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا باب: حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7056
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا لَكَ لَمْ تَحِلَّ مِنْ عُمْرَتِكَ ؟ قَالَ : إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي ، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي ، فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا کہ ”آخر کیا وجہ ہے کہ آپ اپنے عمرہ کی ادائیگی کے بعد (صحابہ کی طرح) احرام سے حلال نہیں ہوئے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً میں نے اپنے سر کے بالوں کو (گوند وغیرہ سے) جما لیا ہے اور اپنی ہدی (قربانی کے جانور) کے گلے میں پٹہ ڈال دیا ہے، اس لیے میں اس وقت تک احرام ختم نہیں کروں گا جب تک کہ (یومِ نحر کو) قربانی نہ کر لوں۔“