مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7028
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَصْرَ ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا ؟ فَقَالَ : قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ فَشَغَلَنِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ ، فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا ؟ قَالَ : لَا .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عصر کی نماز ادا فرمائی، پھر میرے گھر تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں، تو میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ نے ایسی نماز پڑھی ہے جو آپ (پہلے) نہیں پڑھا کرتے تھے“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا تھا جس کی مصروفیت نے مجھے ان دو رکعتوں سے روک دیا تھا جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا، چنانچہ میں نے انہیں اب ادا کیا ہے“۔ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اگر وہ (سنتیں) ہم سے رہ جائیں تو کیا ہم بھی ان کی قضا کریں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں۔“