❮
❯
حدیث نمبر: 7011
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالَا : سَمِعْنَا يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ يَقُولُ : حَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ ، أَنَّهُ حَجَّ مَعَ مَوَالِيهِ ، فَأَتَيْتُ أُمَّ سَلَمَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، فَقُلْتُ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، إِنِّي لَمْ أَحُجَّ قَطُّ ، فَبِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ : بِالْعُمْرَةِ أَمْ بِالْحَجِّ ؟ قَالَتِ : ابْدَأْ بِأَيِّهِمَا شِئْتَ ، قَالَ : ثُمَّ إِنِّي أَتَيْتُ صَفِيَّةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ فَسَأَلْتُهَا ، فَقَالَتْ لِي مِثْلَ مَا قَالَتْ لِي أُمُّ سَلَمَةَ ، قَالَ : ثُمَّ جِئْتُ أُمَّ سَلَمَةَ فَأَخْبَرْتُهَا بِقَوْلِ صَفِيَّةَ ، فَقَالَتْ لِي أُمُّ سَلَمَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : يَا آلَ مُحَمَّدٍ ، مَنْ حَجَّ مِنْكُمْ ، فَلْيُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فِي حَجَّةٍ ، أَوْ فِي حَجَّتِهِ .
ترجمہ

ابو عمران رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ حج کیا، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے ام المومنین! میں نے اس سے پہلے کبھی حج نہیں کیا، تو میں پہلے کس کا آغاز کروں، عمرہ کا یا حج کا؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم ان میں سے جس سے چاہو آغاز کر لو۔“ وہ کہتے ہیں کہ پھر میں ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور ان سے بھی یہی سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے ویسا ہی جواب دیا جیسا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے دیا تھا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر میں دوبارہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور انہیں سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے قول کی خبر دی تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «يَا آلَ مُحَمَّدٍ مَنْ حَجَّ مِنْكُمْ فَلْيُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فِي حَجَّةٍ، أَوْ فِي حَجَّتِهِ» ”اے آلِ محمد! تم میں سے جو کوئی حج کرے، اسے چاہیے کہ وہ اپنے حج کے ساتھ ہی عمرے کا تلبیہ پکارے (یعنی عمرہ اور حج دونوں کی نیت کرے)۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 7011
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أحمد [6/ 317]، وابن حبان [3920، 3922]، والطبرانى في "الكبير" [23/ رقم 790، 791، 792]، وابن أبى شيبة [14292]، وابن راهويه [1979]، والحارث في "مسنده" [1/ رقم 364/ زوائد الهيثمى]، والطحاوى في "شرح المعانى" [2/ 154]، والبيهقى في "سننه" [8568]، وأحمد أيضًا [6/ 297]، وابن عبد البر في "الاستذكار" [4/ 67]، وابن حزم في "حجة الوداع" [رقم 76، 478]، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6975»