❮
❯
حدیث نمبر: 7007
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ وَهُوَ يَسْتَرْجِعُ قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُكَ قَالَ: «طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُخْسَفُ بِهِمْ يُبْعَثُونَ إِلَى رَجُلٍ فَيَأْتِي مَكَّةَ فَيَمْنَعُهُ اللَّهُ مِنْهُمْ وَيُخْسَفُ بِهِمْ مَصْرَعُهُمْ وَاحِدٌ وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى» قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَكُونُ مَصْرَعُهُمْ وَاحِدٌ وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى؟ قَالَ: «إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ يَكْرَهُ فَيَجِيءُ مُكْرَهًا»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی نیند سے بیدار ہوئے تو آپ «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے“ پڑھ رہے تھے، سیدہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا معاملہ ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی ایک جماعت زمین میں دھنسا دی جائے گی، انہیں ایک ایسے شخص کے خلاف (لڑنے کے لیے) بھیجا جائے گا جو مکہ آئے گا، اللہ تعالیٰ اسے ان کے شر سے محفوظ رکھے گا اور ان سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، ان سب کی جائے ہلاکت ایک ہی ہوگی مگر ان کے مصادر (نیتیں اور احوال) جداگانہ ہوں گے“، سیدہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان کی جائے ہلاکت ایک اور مصادر مختلف کیسے ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً ان میں وہ شخص بھی ہوگا جو اس (خروج) کو ناپسند کرتا ہوگا لیکن اسے زبردستی لایا گیا ہوگا“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 7007
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق: مضى الكلام عليه [برقم 6937]»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2882، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4286، 4289، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26150، وأخرجه فتح الباري برقم: 6691، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20769، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8370، 8377، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1175، 9455، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7564، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6971»