مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : لَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ ، قُلْتُ : غَرِيبٌ ، وَبِأَرْضِ غُرْبَةٍ ؟ لَأَبْكِيَنَّهُ بُكَاءً يُتَحَدَّثُ عَنْهُ ، فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الصَّعِيدِ ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَتُرِيدِينَ أَنْ تُدْخِلِي الشَّيْطَانَ بَيْتًا أَخْرَجَهُ اللهُ مِنْهُ ؟ قَالَتْ : فَكَفَفْتُ عَنْ ذَلِكَ .
عبید بن عمیر رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو میں نے (اپنے دل میں) کہا: ”یہ مسافر تھے اور ایک اجنبی سرزمین میں وفات پا گئے، میں ان پر اس قدر گریہ و زاری کروں گی کہ جس کا ہر طرف تذکرہ ہو گا“، چنانچہ میں ابھی اسی کیفیت میں تھی کہ مدینہ کے مضافاتی علاقے سے ایک عورت (نوحہ و ماتم میں ساتھ دینے کے لیے) آئی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم شیطان کو اس گھر میں داخل کرنا چاہتی ہو جس سے اللہ تعالی نے اسے نکال دیا ہے؟“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ (یہ سن کر) میں نے بین کرنے سے خود کو روک لیا۔