مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6954
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا رَأَتْ نَسِيبًا لَهَا يَنْفُخُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ ، فَقَالَتْ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِغُلَامٍ يُقَالُ لَهُ رَبَاحٌ : تَرِّبْ وَجْهَكَ .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے ایک رشتہ دار کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرنے کا ارادہ کرتے تو (سجدہ گاہ سے مٹی ہٹانے کے لیے) پھونک مارتے تھے، اس پر آپ رضی اللہ عنہا نے (انہیں ٹوکتے ہوئے) فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے رباح نامی ایک غلام سے فرمایا تھا: «تَرِّبْ وَجْهَكَ» ”اپنے چہرے کو مٹی سے آلودہ ہونے دو۔“