مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6943
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، وَحَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، وَعَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الْعُشَرَاءِ الدَّارِمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَمَا تَكُونُ الذَّكَاةُ إِلَّا بَيْنَ اللَّبَّةِ أَوِ الْحَلْقِ ؟ قَالَ : بَلَى ، لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَ عَنْكَ .
وَفِي حَدِيثِ حَوْثَرَةَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَ عَنْكَ .
ترجمہ
سیدنا ابوالعشراء الدارمی کے والد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ذبح صرف حلق کے نچلے گڑھے یا حلق ہی میں ہوتا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، اگر تم (بوقتِ ضرورت) اس کی ران میں بھی نیزہ مار دو تو وہ تمہاری طرف سے کافی ہو جائے گا“ اور حوثرہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم اس کی ران میں بھی نیزہ مار دو تو وہ تمہارے لیے کفایت کر جائے گا۔“