مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أُمِّ مُوسَى ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : وَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ إِنْ كَانَ عَلِيٌّ لَأَقْرَبَ النَّاسِ عَهْدًا بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ قُبِضَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَدَاةً بَعْدَ غَدَاةٍ يَقُولُ : جَاءَ عَلِيٌّ ؟ مِرَارًا ، قَالَتْ : وَأَظُنُّهُ كَانَ بَعَثَهُ فِي حَاجَةٍ ، قَالَ : فَجَاءَ بَعْدُ ، فَظَنَنَّا أَنَّ لَهُ إِلَيْهِ حَاجَةً ، فَخَرَجْنَا مِنَ الْبَيْتِ ، فَقَعَدْنَا عِنْدَ الْبَابِ ، فَكُنْتُ مِنْ أَدْنَاهُمْ ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ عَلِيٌّ فَجَعَلَ يُسَارُّهُ وَيُنَاجِيهِ ، ثُمَّ قُبِضَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے (ام موسیٰ رحمہ اللہ کے سامنے) فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کی قسم کھائی جاتی ہے! سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے آخری ملاقات اور قربت کے اعتبار سے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ قریب تھے،“ وہ بیان کرتی ہیں کہ جس روز رسول اللہ ﷺ کی روح قبض کی گئی آپ ﷺ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تشریف فرما تھے، تو رسول اللہ ﷺ اس صبح بار بار یہ دریافت فرماتے رہے: ”کیا علی آ گئے ہیں؟“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرا گمان ہے کہ آپ ﷺ نے انہیں کسی ضرورت سے کہیں بھیجا ہوا تھا، چنانچہ وہ کچھ دیر بعد تشریف لے آئے تو ہم نے محسوس کیا کہ آپ ﷺ کو ان سے کوئی نجی بات کرنی ہے، اس لیے ہم سب کمرے سے باہر نکل گئیں اور دروازے کے پاس بیٹھ گئیں، میں ان سب میں دروازے کے سب سے زیادہ قریب تھی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ پر جھک گئے اور آپ ﷺ ان سے سرگوشی اور راز و نیاز کی باتیں کرنے لگے، پھر آپ ﷺ کی اسی دن وفات ہو گئی۔