مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6928
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا خَادِمًا فَأَبْطَأَتْ ، وَفِي يَدِهِ سِوَاكٌ ، فَقَالَ : لَوْلَا الْقِصَاصُ لَضَرَبْتُكِ بِهَذَا السِّوَاكِ .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک خادمہ کو طلب فرمایا تو اس نے حاضر ہونے میں دیر کر دی، اس وقت آپ ﷺ کے دستِ مبارک میں ایک مسواک تھی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر (روزِ قیامت) قصاص کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں تمہیں اس مسواک کے ساتھ مارتا۔“