مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6926
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَمَّالُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ سُوقَةَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، سَمِعَ أُمَّ سَلَمَةَ تَقُولُ : ذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجَيْشَ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِمْ ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : فَقُلْتُ : لَعَلَّ فِيهِمُ الْمُكْرَهَ ؟ قَالَ : إِنَّهُمْ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نافع بن جبیر رحمہ اللہ نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نبی کریم ﷺ نے اس لشکر کا تذکرہ فرمایا جسے زمین میں دھنسا دیا جائے گا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی کہ (اللہ کے رسول!) شاید ان میں کوئی ایسا شخص بھی ہو جسے زبردستی مجبور کر کے شامل کیا گیا ہو؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک وہ (قیامت کے دن) اپنی اپنی نیتوں پر اٹھائے جائیں گے۔“